ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں /  کرونا وائرس، سو سے زائد ملکوں میں پہنچ گیا :  اٹلی  مکمل طور پر  لاک ڈاؤ ن، امریکہ میں ہلاکتیں 26 ہو گئیں 

 کرونا وائرس، سو سے زائد ملکوں میں پہنچ گیا :  اٹلی  مکمل طور پر  لاک ڈاؤ ن، امریکہ میں ہلاکتیں 26 ہو گئیں 

Tue, 10 Mar 2020 17:41:37  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن /10مارچ (آئی این ایس انڈیا)کرونا وائرس دنیا کے 100 سے زائد ملکوں تک پہنچ گیا ہے جب کہ یورپی ملک اٹلی میں اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے بعد حکومت نے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اٹلی کے وزیرِ اعظم گوسیپے کونتے نے پیر کو اعلان کیا کہ کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤاور اس سے ہلاکتوں کے پیش نظر لوگ گھروں تک محدود رہیں۔ انہوں نے عوامی اجتماعات پر پابندی اور کھیلوں کے تمام مقابلے منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا۔فیشن کے لیے دنیا بھر میں مشہور اٹلی کا شہر میلان کرونا وائرس سے شدید متاثر ہے جہاں میوزیم اور تھیٹرز مکمل طور پر بند اور ریستورانوں میں وقت کی پابندی عائد ہے۔میلان میں اب تک کرونا وائرس سے 333 اموات ہو چکی ہے جب کہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 463 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی، چین کے بعد کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اٹلی میں 9000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ناروے نے اٹلی کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دیں جب کہ مالٹا نے بھی اپنے شہریوں کو اٹلی کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔رائٹرز کے مطابق دنیا کے 100 سے زائد ملکوں کے ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 93 فی صد اموات چین، جنوبی کوریا، اٹلی اور ایران میں ہوئی ہیں۔دنیا بھر میں کرونا وائرس سے لگ بھگ 4000 اموات ہو چکی ہیں جن میں بیشتر ہلاکتیں چین میں ہوئیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھنم نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کرونا وائرس کئی ملکوں کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے اور اس کے وبا میں بدلنے کا خطرہ بہت حد تک بڑھ چکا ہے۔امریکہ میں کرونا وائرس سے اب تک 600 افراد کے متاثر ہونے اور 26 افراد کی ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہوائی و بحری سفر سمیت عوامی اجتماع میں شرکت سے گریز کریں۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی زکام کا شکار تھے تاہم وائٹ ہاو?س کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا ہے اور نہ ہی ان میں ایسی کوئی علامات پائی گئی ہیں۔وائٹ ہاؤ س کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صحت ٹھیک ہے اور وہ ڈاکٹر ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صحت ٹھیک ہے اور ڈاکٹرز ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔


Share: